• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں3 روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح

Multan Three Days Anti Polio Campaign
ملتان میں آج سے تین روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا گیا۔

ملتان میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع بھر کے 5 سال سے کم عمر 8 لاکھ 47 ہزار 805 بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔

محکمہ صحت نے کل 2 ہزار 133 ٹیمیں تشکیل دیں ہیں جن میں سے 17 سو 94 موبائل ٹیمز ہیں جو 2 ممبرز پر مشتمل ہیں ۔

ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے حفاظتی قطرے پلائیں گی جبکہ 1 سو 44ٹیمیں ایسی ہیں جو پولیو مہم کے اختتام کے بعد19 اور20مئی کو ریلوے اسٹیشن ، ویگن اسٹینڈ ، بس اڈوں پر پولیو کاؤنٹرز پر دوران سفر بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائیں گی۔
تازہ ترین