جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ ڈان لیکس قومی مسئلہ ہے دو اداروں کا نہیں،رات گئی بات گئی سے ڈان لیکس کا مسئلہ حل نہیں ہوگا۔
چارسدہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس قومی سلامتی کا مسئلہ ہے،قوم اتنے بڑے مسئلے کے اصل ذمہ داروں کا تعین چاہتی ہے۔
سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کےایران اورافغانستان سےتعلقات کی خرابی خارجہ پالیسی کی ناکامی ہے۔
انہو ں نے مزید کہا کہ بھارت چاہتا ہے کہ پاکستان کے ایران اور افغانستان سے تعلقات کشیدہ رہیں۔