لندن (پ ر)آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے سیکرٹری اطلاعات سیّدشان عباس عابدی نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے پاکستان کوتختہ مشق بنالیاہے ،انہیں روکنا ہوگا اس نازک وقت میں پاکستان کے عوام انتہائی شدت سے پرویز مشرف کی ضرورت محسوس کررہے ہیںپرویزشرف اپنے وطن کومزید امتحان اورہم وطنوں کومایوسی سے بچاسکتے ہیں ۔پرویز مشرف کے دورمیں پاک فوج اورعوام کامورال تاریخ کی بلند ترین سطح پرتھا۔اگرانصاف اوراحتساب نہ ہواتوپھر انقلاب آئے گا۔حکمران یادرکھیں پاکستان کے بدخواہوں کو دنیا میں کوئی پناہ نہیں دے گا۔ معاشی اداروں میں نقب زنی کے بعد اب مادروطن کے حساس ادارے بھی ان کی مہم جوئی سے محفوظ نہیں رہے۔اپنے ایک بیان میں سیّدشان عباس عابدی نے مزید کہا کہ پاکستان کی سرحدوں پربیرونی جارحیت سے حکمران سیاسی فائدہ اٹھاتے ہیں جوایک بڑاسوالیہ نشان ہے۔اگرعوام نے فوری حکمرانوں کامحاسبہ نہ کیا تووہ ایک کے بعد ایک ادارے کاشیرازہ بکھیردیں گے۔انہوں نے کہا کہ فوج کے وقار اورکردار پرکسی قسم کاسمجھوتہ نہیں کیاجاسکتا۔ پرویزمشرف کے جانبازپیروکار پاکستان کی سا لمیت اورپاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت پرکسی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ نااہل حکمران قوم کے ساتھ انتہائی بھونڈامذاق کررہے ہیں،انہیں اس کاخمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء میں نوازشریف کی حکومت اورسیاست کاسورج غروب ہوجائے گا۔