کوئٹہ (نمائندہ جنگ) گوادر کے قریب پیش آنے والے فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی سیکورٹی کیلئے اقدامات نہ ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ کمشنر مکران ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی کا کہنا ہے کہ پشگان میںہونے واقعات افسوسناک ہیں ٹھیکیدار نے غفلت برتی اس نے تین روز قبل سڑک کی تعمیر کا کام شروع کیا مگر اس حوالے سے ہمیں آگاہ نہیں کیا اور نہ ہی یہ بتایا کہ کتنے مزدور کام کر رہے ہیں ۔ واقعے کے فوراً بعد ٹھیکیدار کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ علاقے میں دیگر ترقیاتی کام بھی جاری ہیں جنہیں مکمل سیکورٹی فراہم کی گئی ہے اگر یہ ٹھیکیدار بھی ہمیں آگاہ کر دیتا کو انہیں بھی سیکورٹی فراہم کی جاتی ۔