• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع ملتان میں 8لاکھ 47 ہزار 805 بچوں کو قطرے پلانےکاہدف

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عاشق حسین ملک نے شہباز شریف جنرل ہسپتال میں بچوں کو پولیو قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا ، اسے سی سٹی ،ایم ایس و دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ، ڈاکٹر عاشق حسین ملک نے کہا کہ پولیو کے تدارک کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ، پولیو مہم 15 سے 17 اپریل تک جاری رہے گی ،اور ضلع میں 8 لاکھ 47 ہزار 805 بچوں کو پولیو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ، بعدازاں انہوں نے شہباز شریف جنرل ہسپتال کی ویب سائٹ کا افتتاح بھی کیا ،انہوں نے کمپیوٹرائزڈ الٹراساؤنڈ ،اینڈو سکوپی ،لانڈری ،سنٹرل سٹرلائزیشن ڈیپارٹمنٹ ،سنٹرل آکسیجن سپلائی سسٹم ،جنرل انستھیزیا ،کے متبادل انتظامات کا جائزہ بھی لیا اس کے بعد سول ہسپتال اورفاطمہ جناح خواتین ہسپتال کا دورہ کیا اور سول ہسپتال میں نرسوں کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی ۔
تازہ ترین