• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع ملتان کے18ایلیمنٹری بوائز وگرلز سکولوں کوہائی کادرجہ دیدیا گیا

ملتان(سٹاف رپورٹر)محکمہ تعلیم ضلع ملتان کے18 ایلیمنٹری بوائز وگرلز سکولوں کوہائی سکولوں کا درجہ دے دیا گیا ہے اور نئے داخلے کرنے کے احکامات دے دیئے گئے ہیں۔یہ بات ڈی ای او سیکنڈری ملتان ریاض بلوچ نےمذکورہ مڈل سکولوں کےسربراہوں کے ایک اجلاس میں کہی۔مڈل سکولوں کا تعلیمی بورڈ ملتان سے الحاق اور رجسٹریشن کرائی جائے گی۔ہر مڈل سکول کے سربراہ کو سیکنڈ شفٹ پر20ہزار روپے ماہانہ اور ٹیچر کو18ہزار روپے ماہانہ اضافی ملے گا۔ہیڈ ماسٹر وہیڈ مسٹریز کو ٹیچرز بھرتی کرنے کا اختیار دے دیاگیا ہے۔وہ7ہزارروپے ماہانہ تنخواہ پر ملازم بھی بطور چپڑاسی بھرتی کرسکیں گے۔نہم کلاسز شروع کرنے اور ڈبل شفٹ سکول کے ہیڈ ماسٹریا ہیڈمسٹریس کو ان کے عہدے سے ہر گز ہٹایا نہیں جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہر یونین کونسل میں حکومت کی طرف سے ایک ہائی سکول قائم کرنے کے فیصلے پر عملدرآمد کردیاگیا ہے۔ڈبل شفٹ سکول میں ساڑھے چار گھنٹے کلاسز ہونگی جبکہ اس سکول میں پہلی شفٹ یعنی مارننگ کلاسز بھی ساڑھے چار گھنٹے جاری رہیں گی۔
تازہ ترین