• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر میں مزدوروں کےقتل کا مقصد سی پیک کو نقصان پہنچانا ہے، حامد موسوی

اسلام آباد ( خصوصی نمائندہ) تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سرپرست اعلیٰ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ گوادر میں سندھی مزدوروں کا قتل اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ عبد لغفور حیدری کے قافلے پر خود کش حملہ کا مقصد سی پیک منصوبے کو تباہ کرنا اور صوبائیت کو ہوا دیناہے جس میں ازلی دشمن بھارت اور افغانستان ملوث ہیں ارباب اقتدار اگر دہشت گردی کے خاتمہ اور سی پیک کی تکمیل میں مخلص ہیں تو انہیں نیشنل ایکشن پلان کی ایک ایک شق پر عمل کروانا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی این ایف جے سندھ کے رابطہ سیکرٹری عمار یاسر کی سرکردگی میں عمائدین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ سابق ٹی ٹی ترجمان نے بھارتی و افغان خفیہ ایجنسیوں کے ٹی ٹی پی کے ساتھ اتحاد کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے افغانستان میں موجود اپنے ڈیڑھ درجن قونصل خانوں کو دہشت گرد مراکز میں تبدیل کردیا جہاں سے دہشت گرد تیار ہو کر پاکستان آتے رہے۔
تازہ ترین