شیخوپورہ، فاروق آباد(نمائندہ جنگ،نامہ نگار) اراضی کے تنازعہ پرتین بھائیوں نے تشدداورفائرنگ کرکے بھائی کو قتل کر دیا ۔ڈیرہ چوباری والا میں اراضی کی تقسیم کے تنازعہ پر کاشتکار اسلم کو اس کے سگے 3 بھائیوں ناصر،آصف وغیرہ نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ صدر شیخوپورہ پولیس نے مقتول کی لاش اپنی تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے بھجوا دی ہے ۔ دریں اثناء سول لائن میں واقع ایک پرائیویٹ سکول میں زائد المعیاد شربت پینے سے 3 طالب علم بیہوش ہو گئے ۔ جن کو فوری طور پر شہباز شریف چلڈرن کمپلکس پہنچایا گیاجہاں طبی امداد دئے جانے کی بنا پر ان کی حالت بہتر ہو گئی۔