• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ،ٹیکس وصول نہ کرنے پرسب رجسٹرار کو شوکاز نوٹس جاری

شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے) ایف بی آر کی ہدایت پر محکمہ ان لینڈ ریونیو نے غیر منقولہ املاک کی رجسٹریوں پر گزشتہ مالی سال کے دوران 28 لاکھ روپے سے زیادہ مالیت کا ٹیکس وصول نہ کرنے پر سب رجسٹرار رانا ظفراللہ خان کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے یہ شوکاز نوٹس بورڈ آف ریونیو پنجاب کی وساطت سے جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ رانا ظفر اللہ خان جو اس وقت ضلع شیخوپورہ میں تعینات ہے نے شکرگڑھ میں تعیناتی کے دوران رجسٹریوں پر 28 لاکھ 19 ہزار روپے کے ٹیکس وصول نہیں کئے۔
تازہ ترین