گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) ایڈیشنل سیشن جج ارشد حسین بھٹہ اور سول جج حافظ آباد محمد حارث صدیقی نے گزشتہ روز سنٹرل جیل گوجرانوالہ کا دورہ کرتے ہوئے معمولی مقدمات میں بند 4ملزمان کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دے دیا اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ چوہدری اصغر گجر اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد ایوب بھی ان کے ہمراہ تھے۔