عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے این اے 56 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عمران خان کے ساتھ مل کرانتخابات میں حصہ لیں گے۔
راولپنڈی کے علاقے ڈھوک کھبہ میں عوامی مسلم لیگ کے جلسہ سے خطاب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ حنیف عباسی پر 2 ٹن منشیات کا کیس ہے،فلیٹ قطری کےہیں نا کسی اور کے، یہ نوازشریف کے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں دو لیڈر ہیں، عمران خان اور شیخ رشید جبکہ اپوزیشن میں بھی صرف عمران خان اور شیخ رشید ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگلے 120 دن اہم ہیں،جےآئی ٹی سے مسلم لیگ ن کا جنازہ نکلے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سجن جندال ایسے پاکستان آیا جیسے اس کی خالہ کا گھر ہو۔