• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستونگ،گوادر واقعات بھارتی سازش ہے، خواجہ آصف

Mastung And Gwadar Incidents Are Indian Conspiracies Khawaja Asif
وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مستونگ کا واقعہ، گوادر میں مزدوروں کا خون اور ورکنگ باؤنڈری پرکشیدگی یہ تمام واقعات بھارت کی جانب سے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش ہے ۔

ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ورکنگ باؤنڈری پر ٹینشن ہے،بھارتی سازش کا مقابلہ کریں گے اور ملکی سرحدوں کا ہر قیمت پر دفاع کیاجائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں ہونے والے حالیہ واقعات میں افغان سر زمین اور افغان حکومتی عناصر بھی استعمال ہو رہے ہیں ۔
تازہ ترین