کراچی( اسٹاف رپورٹر ) منور الزماں ویٹرنز ہاکی لیگ ٹور نامنٹ میں الفیصل ہاکی کلب اور پاک ویٹرنز نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔الفیصل ہاکی کلب نے ٹیلی کام ہاکی کلب کو 1-2سے ہرادیا۔دوسرے میچ میں پاک ویٹرنز ہاکی کلب نے سینٹرل فٹنس ہاکی کلب کو 0-5 سے ہرادیا۔ آصف احمدنے شاندار ہیٹ ٹرک کی۔ قمر ابراہیم اور اعظم خان نے ایک ایک گول کیا۔