لاہور(نامہ نگار خصو صی)وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے کہا کہ مزدوروں پر فائرنگ کا واقعہ گوادر میں پیش نہیں آیا ، گوادر 500 کلومیٹر پر پھیلی ہوئی پٹی ہے اور مزدوروں پر فائرنگ کا واقعہ وہاں سے 60 سے 70 کلومیٹر دور کسی سڑک پر کام کے دوران پیش آیا ۔ اس طرح کے واقعات ہوتے رہتے ہیں ، ہندوستان یہاں نہیں آیا تو اس کا مطلب ہے کہ وہ کسی طریقے سے تو پیغام پہنچائے گا۔