شیخوپورہ(نمائندہ جنگ ) زیر زمین کئی جگہوں پر سیوریج کا پانی پینے پانی میں مکس ہونے کے باعث گیسٹروکا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے ، 24گھنٹوں کے دوران ضلع بھر کے سرکاری و پرائیویٹ شفاء خانوں میں گیسٹروکے لائے جانیوالے مریضوں کی تعداد ساڑھے تین سے زائد بتائی گئی ہے، ڈی ایچ کیوہسپتال کے شعبہ شہباز شریف چلڈرن کمپلیکس میں بھی بڑی تعداد میں گیسٹرو کے مرض میں مبتلا بچوں کو داخل کیا گیا ہے، شعبہ کے ایمرجنسی وارڈ کے بیڈ نمبر 3 زیر علاج ایک بچہ محمد بن طارق کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ، محکمہ صحت کے ذرائع نے کہا ہے کہ تمام سرکاری ہسپتالوں میں گیسٹرو کے مریضوں کو علاج کی تمام ممکنہ سہولیات دی جارہی ہیں۔