سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) شدید گرمی کی وجہ سے شہریوں نے چھٹی کا دن دریائے چناب کے کنارے پر گزارا، چھٹی کے روز گرمی اور حبس کے باعث شہریوں نے دریائے چناب کے کنارے سارا دن بسر کیا ، دریا کے ٹھنڈے پانی میں نوجوان نہاتے رہے، اکثر فیملیوں نے دوپہر کا کھانا وہی تیار کیا جبکہ باقی نے وہی ہوٹل سے کھانا کھایا۔