راولپنڈی (نمائندہ جنگ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی علی رضا نے وزیراعظم میاں نوازشریف کے خلاف دائر اندراج مقدمہ کی درخواست خارج کر دی، سابق سابق ایم پی اے اشتیاق مرزا ایڈووکیٹ نے عدالت میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ تین مئی کو کچہری اپنے چیمبر میں موجود تھا کہ موبائل پر واٹس ایپ کے ذریعے ایک ویڈیوکلپ موصول ہوا جس میں وزیر اعظم میاں نواز شریف اپنی تقریر میں عوام کو پاک فوج کے خلاف اکسا رہے تھے جس پر سائل نے نواز شریف کے خلاف مقدمے کے اندراج کیلئے پولیس کو درخواست دی مگر مقدمہ درج نہیں کیا گیا ۔