سیالکوٹ( نمائندہ جنگ) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل نے ٹی ایچ کیو کوٹلی لوہاراں کا دورہ کیا ، مریضوں کو دی جانے والے طبی سہولتوں ، ادویات کی فراہمی اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور صفائی کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایم ایس کو ہدایت کی کہ اصلاح واحوال کرنے کے احکامات جاری کریں ۔