کوئٹہ (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ق) کے مرکزی رہنماء اور سینیٹر شیخ سعید الحسن مندوخیل نے کہا ہے کہ مستونگ اور گوادر کے واقعات قابل مذمت اور بلوچستا ن وپاکستان کے خلاف گہری سازش ہیں دشمن سی پیک کے منصوبے کو سبو تاژ کرنے کیلئے بے گناہ انسانوں کی خون سے ہولی کھیل رہا ہے انہوں نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری کے قافلے پر بم دھماکے کی مذمت کر تے ہوئے کہا کہ انہیں اور ان کی پارٹی اور ہماری مرکزی قیادت کو دلی رنج وغم ہوا ہے اور اس غم میں ہم آپ کے اور آپ کی جماعت کے ساتھ ہیں ہمیں آپ کے ساتھیوں کی شہادت اور زخمی ہونے پر دلی صدمہ ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ گوادر میں مزدوروں کا قتل بھی افسوسناک اور ظالمانہ فعل ہے ہمیں مل کر بلوچستان کو دہشتگردی سے پاک کر نا ہو گا کیونکہ صوبے کا امن ہمیں سب سے بڑھ کر عزیز ہونا چا ہئے امن ہوگا تو صوبہ خوشحال بنے گا انہوں نے کہا کہ یہ سازشیں بلوچستان کو موجودہ حالات میں غیر مستحکم اور سی پیک کے منصوبے کو متاثر کر نے کیلئے ہو رہی ہیں۔