ملتان (نمائندہ جنگ) پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔شجاع آباد میں جعلی کولڈ ڈرنک تیار کرنے پر سوڈا فیکٹری کو سیل کر دیا گیا جبکہ 51 کو وارننگ نوٹس جاری کئے گئے ہیں تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزمحلہ خواجگان شجاع آباد میں واقع خواجہ سوڈا فیکٹری کو کیمیکل ڈرمز کے استعمال ،آر او پلانٹ نہ ہونے،ٹوٹے فرش،غلط لیبلنگ،پروسیسنگ ایریا میں مکڑیوں کے جالے ہونے ،گندے اور بدبودار ماحول کی وجہ سے سربمہر کردیا گیااور یہاں سے لیمن سوڈا واٹر،پائن ایپل سوڈا واٹر کے نمونہ جات لیے اور انکو چیک کروانے کے لیے لیبارٹری بھجوادیا گیا۔