• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توانائی کے ڈھانچے کو اولین ترجیح دی جارہی ہے،اسحاق ڈار

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیرخزانہ اسحقٰ ڈار نے کہا ہے کہ توانائی کے ڈھانچے کو اولین ترجیح دی جارہی ہے اور تھرمل پن بجلی اور قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کے ذریعے 25ہزار میگاواٹ بجلی کی پیداوار پر کام جاری ہے اور آئندہ سال مارچ تک دس ہزار میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائے گی۔حکومت عوام کو بہترمعیارزندگی اورروزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے مجموعی ملکی پیداوار کی چھ فیصد شرح نمو حاصل کرنے پر توجہ مرکوز کررہی ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پاکستان بنیادی ڈھانچے ،چھوٹے کاروبار اورغربت کے خاتمے پرمزیدرقم خرچ کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
تازہ ترین