• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ الیکشن انتخابی اصلاحات کے بغیر نہیں ہونے چاہئیں،سراج الحق

لاہور(اے پی پی )امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ الیکشن سے قبل انتخابی اصلاحات ضروری ہیں، تمام سیاسی و دینی جماعتوں کو انتخابی اصلاحات کے ایجنڈے پر متحد کرنے کے لیے پارٹی سربراہوں سے ملاقاتیں کر رہاہوں۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے منصورہ میں منعقدہ دینی مدارس کے ناظمین کی سہ روزہ تربیتی ورکشاپ سے خطاب اور بعدازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر شیخ القرآن و الحدیث مولانا عبدالمالک ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی حافظ ساجد انور ، ناظم شعبہ مساجد و مدارس مولانا غیاث الدین اور مولانا جلیل نقشبندی بھی موجودتھے ۔
تازہ ترین