شیخوپورہ ،جنڈیالہ شیرخان(نمائندہ جنگ) شیخوپورہ میں طلاق کے تنازع پر2بچوں کی ماں خاتون وکیل کو نا معلوم افرادنے قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق ہرن مینار روڈ پر چوک سن سٹی میں دو موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے ڈسٹرکٹ بار شیخوپورہ کی رکن خاتون وکیل عالیہ شہزادی کو طلاق کے تنازعہ پراس وقت قتل کر دیا جب وہ گھر سےپیدل کچہری جا رہی تھی۔ حملہ آوروں نے اس کے سر اور گردن پرگولیاں ماریں جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی، عالیہ شہزادی کے قتل کی خبر ملتے ہی شیخوپورہ بار کے وکلاء سراپا احتجاج بن گئے ،صدر پولیس نے مقتولہ کے بھائی عابد محمود کی رپورٹ پرعالیہ شہزادی کے سابق شوہر گلزار احمد،اس کے بھائی محمد سلیم اور دو نا معلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے پوسٹ مارٹم کے بعد مقتولہ کی نعش ورثا کے سپرد کر دی جسے آبائی علاقہ میں سپردخاک کردیا گیا ۔