اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں)وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ شاہ محمود قریشی پارٹی ترجمان کی اصلاح کریں،اگر تحریک انصاف اپنے ترجمانوں کو حقائق پر مبنی ترجمانی نہیں سکھا سکتی تو وزارت اطلاعات ملکی مفاد کی خاطر یہ فریضہ بھی ادا کرنے کو تیار ہے۔تحریک انصاف عادت سے مجبور ،تحقیق کئے بغیر بہتان تراشی شروع کر دیتی ہے، ان کا مقصد جھوٹ ،سنسنی اور انتشار پھیلانا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری اور نعیم الحق کے طارق فاطمی کے متعلق ٹویٹس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کا مقصد اداروں کے مابین تصادم ہے،ان کا مقصد جھوٹ ، سنسنی اور انتشار پھیلانا ہے، پی ٹی آئی عادت سے مجبور ہے اس لئے تحقیق کئے بغیر ہی بہتان تراشی شروع کر دیتی ہے، غلط معلومات پر بیان بازی سے گریز کیا جانا چاہئے۔