• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے زیراہتمام ہفتہ صفائی مہم 20مئی سے شروع ہو گی

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے زیراہتمام کینٹ میں ہفتہ صفائی مہم 20تا 26مئی جاری رہے گی۔ ترجمان کینٹ بورڈ قیصر محمود کے مطابق کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر صائمہ شاہ نے اس ضمن میں خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ صفائی مہم کو بہتر بنا کر کینٹ کے عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے گا۔ اس ضمن میں عوام الناس سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ صفائی عملہ کے ساتھ تعاون کریں۔ ڈاکٹر صائمہ شاہ نے عوام‘ سکول کالجز کے طلباء و طالبات، تاجر برادری سمیت تمام حلقوں سے مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔ صفائی مہم کا باقاعدہ آغاز 20مئی کو شاہ بلوط پارک دفتر کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی سے صبح 7بجے کیا جائیگا۔
تازہ ترین