ملتان (سٹاف رپورٹر)میئر ملتان نویدالحق ارائیں نے نیلام کمیٹی اور پہلے سے موجود کمیٹیوں کے ممبران کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے کمیٹی ممبران میں تحریک انصاف کے ایک چیئرمین بھی شامل ہیں،نیلام کمیٹی کے سربراہ چیئرمین یوسی 54 رانا سجاد کو نامزد کیا گیا ہے، ارکان میں چوہدری عبدالستار ملک لطیف میتلا، حنا شاہد اور میاں عبدالواحد کو نامزد کیا گیا ہے، سپورٹس کمیٹی کے ممبران میں محمود احمد قریشی، اختر عالم قریشی، عاصمہ اسحاق، مرزا سرفراز بیگ، واصف محمود بٹ کو نامزد کیا گیا ہے، اس کمیٹی کے سربراہ ملک رضوان علی ہیں، لینڈ کمیٹی کے ممبران میں ملک عبدالرحیم، اظہر عباس چوغطہ، محمد بخش بھٹی، ملک لطیف میتلا، نسیم جمیل شامل ہیں، اس کمیٹی کے سربراہ چیئرمین ملک ظہور بھٹہ ہیں، سیل اینڈ پرچیز کمیٹی کے ممبران میں خلیل احمد انصاری، رسالت خان شیروانی، چوہدری محمد اقبال، شیخ ندیم اکبر شامل ہیں، سربراہ چوہدری لیاقت علی ہیں، ورکس کمیٹی کے ممبران میں چوہدری لیاقت علی، ملک ظہور بھٹہ، ساجد نواز کھوکھر اور شبیر بھٹی شامل ہیں، اس کمیٹی کے سربراہ چیئرمین ملک لطیف میتلا ہیں، انصاف کمیٹی کے ممبران میں طاہر عباس اعوان ، رانا محمد افضل،رانا جہانزیب، امجد انصاری اورعمران رشید سلہری شامل ہیں، اس کمیٹی کے سربراہ محمد اسلم ہمایوں ہیں۔