گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)بجلی کے کھمبے پر چڑھ کر ہائی وولٹیج لائٹ لگانے والا نوجوان کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا تلونڈی موسیٰ خاں کے نواحی علاقہ مدینہ ٹاؤن پسرور روڈ کا رہائشی 16سالہ اسامہ الیکٹریشن بجلی کے کھمبے پر چڑھ کر ہائی وولٹیج لائٹ لگا رہا تھا اچانک کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا اور لاش کھمبے سے ہی لٹک گئی جسے ریسکیو1122نے موقع پر پہنچ کر لفٹ کے ذریعے نیچے اتارا۔