• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے گوادر تک اپنے دہشت گردوں کو پھیلادیا ہے،تنویر احمد سعید

لندن (پ ر) پاکستان رابطہ کونسل لندن کے چیئرمین تنویر احمد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان پر مسلط کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے ایک ایٹمی ملک کو چھوٹے چھوٹے ممالک بھی دھمکیاں دیتے ہیں حکمرانوں کی پالیسیوں کی وجہ ہے، افغانستان اور بھارت کی مداخلت بڑھی ہے بھارت نے اب گوادر تک اپنے دہشت گردوں کو پھیلا دیا ہے۔ ملک کی ستر فیصد آبادی پر جاگیردار اور وڈیرے مسلط ہیں ان کے علاقوں میں ان کے سامنے کوئی سانس تک نہیں لے سکتا ووٹ مرضی سے ڈالنا بہت دور کی بات ہے اور ان کے ہاں صرف سلیکشن ہی ہوتی ہے پولیس تھانہ اور ٹارچر سیل ان کے اپنے ہیں۔ ان حالات میں جمہوریت کیسے آئے گی۔ تنویر سعید نے کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف ایک پوری فوج ساتھ لے کر چین کا دورہ کر رہے ہیں یہ ملک اور قوم کے وسائل کا ضیاٗ ہے دورے پر آنے والے اخراجات کو عوام کے سامنے لانے چائیں۔
تازہ ترین