• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ:دادرسی سنٹربرائے خواتین میں میرٹ پربھرتیاں نہ کرنے کیخلاف درخواست سیکرٹری سوشل ویلفیئر کو بھجوا دی گئی

ملتان(سٹاف رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ نے میرٹ پربھرتیاں نہ کرنے کیخلاف درخواست سیکرٹری سوشل ویلفیئرپنجاب کو بھجواتے ہوئے تمام فریقین کو سماعت کرکے دو ہفتوں میں فیصلہ کرنے کاحکم دیاہے ،فاضل عدالت میں ملتان کے جعفرحسین شاہ نے درخواست دائر کی تھی کہ دادرسی سنٹربرائے خواتین میں مختلف اسامیاں مشتہرکیں جس پراس نے چوکیداراورمالی کی بھرتی کے لئے درخواستیں دیں جس پر انٹرویوکے لئے لاہوربلایاگیااور2روزتک لاہورمیں پابندرکھا گیا میرٹ پر آنے کے باوجود درخواست گذارکو بھرتی نہیں کیاگیا۔
تازہ ترین