• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب،سینئر حزب اللّٰہ رہنما کا نام دہشتگردوں کی فہرست میں شامل

Saudi Arabia Name Of Senior Hizbollah Leader Added To Terrorist Leader

سعودی عرب نے لبنانی تنظیم حزب اللّٰہ کے سینئر رہنما کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔



عرب ٹی وی کے مطابق سعودی حکومت نے حزب اللّٰہ کے ایگزیکٹیو کونسل کے سربراہ ہاشم صفی الدین پر سعودی عرب اور مشرق وسطیٰ میں تنظیم کی دہشت گردانہ سرگرمیوں اور حملوں کی قیادت اور مدد ومشورہ فراہم کرنے سمیت شامی صدر بشار الاسد کی حمایت کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔



ساتھ ہی اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ مملکت حزب اللّٰہ تنظیم کو دہشت گرد گروہ گردانتی ہے اور اس سے وابستہ رہنماؤں اور افراد سے رابطوں اور لین دین کو دہشت گردی کی حمایت اور ملکی مفادات کے خلاف سمجھی جائے گی۔

تازہ ترین