باکو ( نمائندہ خصوصی) پاکستان کی قومی خاتون ٹیبل ٹینس کھلاڑی راحیلہ کاشف نے کہا ہے کہ اسلامک گیمز کے کوارٹر فائنل میں نا کامی کا دکھ ہے، آخری سیٹ میں غلطی کی وجہ سے میچ ہاتھ سے نکل گیا، جس کا ہمیشہ افسوس رہے گا، اس ایونٹ میں میں میڈل ٹیبل کی تیاری کرکے آئی تھی اور پوری امید تھی کہ سلور میڈل جیت لوں گی، اگلے اسلامک گیمز تک شاید میں انٹرنیشنل ایونٹ سے کنارہ کشی اختیار کر لوں، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے، کھلاڑیوں کوسہولتوں کی فراہمی اور اچھی کوچنگ کی ضرورت ہے۔ فیڈریشن کی گرانت میں اضافہ کیا جائے تاکہ وہ کھلاڑیوں کو کوچنگ کی سہولت فراہم کرسکے۔