گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)رمضان المبارک کی آمد قریب آتے ہی روزمرہ کی اشیاء سبزیوں ، پھلوں ، دالوں اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء میں اضافہ ہونا شرو ع ہو گیا ،ڈیلروں نے سٹاک لگاکر مصنوعی قلت پیدا کرنا شروع کر دی ہے جسکی وجہ سے بازاروں میں روزمرہ کی اشیاء بڑھنے سے شہری پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں، انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ چھوٹے چھوٹے دکانداروں کی پکڑ دھکڑ کر کے کارروائی پوری کرنے کی بجائے بڑے ڈیلروں کیخلاف مقدمات درج کر کے ان کے گوداموں سے سامان نکلواکر بازاروں میں لایا جائے تاکہ رمضان المبارک کے احترام میں لوگ سستی اشیاء خرید سکیں۔