سیالکوٹ (نمائندہ جنگ )ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران ضلع سیالکوٹ میں 7سستے رمضان بازار قائم کئے جائیں گے اس کے علاوہ عوام الناس کو معیاری اشیائے خورد و نوش کی مقررہ نرخوںمیں فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے دکانوں، مارکیٹوں اور منڈیوں میں اشیائے خورد نوش کی طلب و رسد پر نظر رکھی جائے گی اور گراں فروشوں، ذخیرہ اندوزوں کی حوصلہ شکنی کیلئے خصوصی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی تعینات کئے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی سیالکوٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں اشیائے خورد نوش کی قیمتوں کا از سر نو جائزہ لیا گیا اور نئی قیمتیں مقرر کی گئی۔