کراچی(اسٹاف رپورٹر) کلبھوشن کے حوالے سے بین الاقوامی عدالت اور انڈیا کا موقف مسترد کرتے ہیں،ہم کسی عالمی عدالت کے غلام نہیں، ہم ایک آزاد ملک ہیں ،کلبھوشن کے معاملہ پر حکومت کی پالیسی ناکام ہوگئی۔کے الیکٹرک سمیت کراچی کے تمام ادارے عوام کو سہولت فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں،کے الیکٹرک کے خلاف جماعت اسلامی 24مئی کو شاہراہ فیصل پر ایک بار پھر دھرنا دے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعے کے روزکراچی بار کونسل کی دعوت پر جناح آڈیٹوریم کراچی بار سٹی کورٹ میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سراج الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک امتی کی حیثیت سے آپ لوگوں سے مخاطب ہوں ،ہمارا رشتہ ایک امتی کا ہے ،میں ان لوگوں کے درمیان ہوں جنہوں نے ہاکستان بنایا،پاکستان کسی چوہدری وڈیرے نے نہیں بنایااسے ایک وکیل قائد اعظم محمد علی جناح نے بنایا،پاکستان ایک فلسفے ایک نظریہ کا نام ہے،بابائے قوم نے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ منشور قرآن کی شکل میں موجود ہے ،بابائے قوم کے وعدہ پر پورے برصغیر کے مسلمانوں نے ہجرت کی لوگوں نے اپنی جان و مال قربان کیئے ماں باپ نے اولادوں کی قربانیاں دیں۔