راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی کی موٹر برانچ کا لنک ڈائون ہونے سے لاکھوں روپے کا ریونیو جمع نہ ہو سکا، جمعہ کو صبح انٹرنیٹ لنک ڈائون ہو گیا جو دن ساڑھے گیارہ بجے جا کر بحال ہو ا اس دوران جہاں حکومت کو رجسٹریشن فیس، ٹوکن ٹیکس اور ٹرانسفر فیس کی مد میں لاکھوں روپے کی ریکوری نہ ہو سکی وہاں گاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹوکن فیس جمع کروانے کیلئے آنے والے شہریوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا ، ایکسائزاہلکاروں کا کہنا تھا کہ یہ لنک لاہور سے ڈائون ہے تاہم ساڑھے گیارہ بجے بعد لنک بحال ہو گیا۔