ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان میں چھٹی مردم شماری کا حتمی مر حلہ جاری ہے ۔ فیلڈ سٹاف نے 75 فیصد مردم شماری کا کام مکمل کر لیا۔23 مئی تک مردم شماری کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔ معلوم ہوا ہے کہ ملک بھر 86 کے اضلاع کی طرح ملتان میں بھی چھٹی مردم شماری کا فائنل راؤنڈ جاری ہے ، ادارہ شماریات کے ذرائع کے مطابق ملتان میں خانہ شماری کا کام مکمل ہو چکا ہے ، 13 مئی سے جاری مردم شماری کا کام 23 مئی تک مکمل کیا جائے گا ۔ 24 مئی کو بے گھر افرادکو شمار کیا جائے گا اوراسی طرح مردم شماری 24 مئی کو اختتام پذیر ہو جائے گی ۔