• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان سمیت ملک بھر میں امپورٹڈ پلاسٹک چاول فروخت ہونے لگا

ملتان (احتشام مرزا سے)ملاوٹ شدہ اشیاء کی بڑھتی ہوئی فروخت کے بعد پاکستان میں اب بیرون ممالک سے امپورٹ شدہ پلاسٹک چاول بھی آگیا۔پلاسٹک چاول کو انسانی صحت کے لئے انتہائی مضرصحت قراردیا جارہاہے۔شہریوں کو چاول کی خریداری میں احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے، ذرائع کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک میں اس وقت پلاسٹک سے تیارشدہ چاول کی فروخت جاری ہے ۔اب ملتان سمیت پاکستان کے بڑے شہروں میں بھی پلاسٹک چاول امپورٹ کرکے شہریوں میں پہنچادیا گیا ہے، پلاسٹک کو مختلف مراحل سے گزار کر چاول کے دانے کی شکل میں لایاجاتاہے یہ پلاسٹک چاول روایتی خوشبو سے عاری ہوتاہے اور اسکو پکا نےکے بعد جب ہاتھ میں مسلاجائے تو یہ پھر سے پلاسٹک کی شکل اختیار کرجاتاہے ، پاکستان کے مختلف شہروں میں فروخت کئے جانے والے اس پلاسٹک چاول کو صحت کے لئےانتہائی مضر قراردیاگیاہے، ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ جس دکان پر بھی پلاسٹک چاول فروخت کیا جائے اس کی فوری نشاندہی کی جائےاور شہری چاول کی فروخت میں احتیاط برتیں۔
تازہ ترین