• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع ملتان کےسکول سربراہان کی ایک ماہ میں جواب طلبی کی ہیٹرک

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ضلع ملتان میں ایک ماہ میں سکول سربراہوں کی جواب طلبی کی ہیٹرک ہو گئی ، بتایا گیا ہے کہ مختلف گرلز و بوائز سکولز کے گریڈ 17سے 20تک کے ایسے ہیڈ ماسٹرز ‘ سینئر ہیڈ ماسٹرز اور پرنسپلز جنہوں کی 34‘34سال سروس ہو چکی ہے ‘ بے ضابطگیوں سمیت مختلف الزامات کے تحت ان کی جواب طلبی بھی کرلی گئی، گزشتہ روز ڈی ای او سیکنڈری ریاض خان نے ایجوکیشن مانیٹرنگ سیل کی رپورٹ پر جن 133 سکولز سربراہان کو وضاحت کے لئے طلب کیا ان میں ایسے بھی ہیڈ ماسٹرز ‘ سینئر ہیڈ ماسٹرز‘ ہیڈ مسٹریسز‘ سینئر ہیڈ مسٹریسز اور پرنسپلز شامل ہیں جنہیں آج تک کوئی شوکاز نہیں ملا تھا۔
تازہ ترین