سکھر (بیورو رپورٹ) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے سکھر و گھوٹکی کے مختلف علاقوں میں نہروں میں پانی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے دورہ کیا۔سندھ میں افسر شاہی نے اپنا روایتی انداز برقرار رکھااور محکمہ آبپاشی کے افسران سید خورشید احمد شاہ کے دورے سے بے خبر رہے، اطلاع ملنے کے باوجود ایک گھنٹے تک نہیں پہنچے، سید خورشید شاہ بھی سخت دھوپ اور شدید گرمی میں کرسی لے کر نہر کے کنارے بیٹھ گئے اور جب افسران پہنچے تو ان سے غیر معیاری کام سے حوالے سے باز پرس کی۔