ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنرملتا ن ڈویژ ن بلال احمدبٹ نے کہاہے کہ معیار تعلیم بہتر کرنا اورتعلیمی اداروں میں سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے ۔ یہ بات انہوں نے ملتا ن پبلک سکو ل کے بورڈآف گورنرز کےاجلاس سےخطا ب کر تے ہو ئے کی ۔کمشنر نےمزید کہا کہ ملتا ن پبلک سکول کے طلبا ء کیلئے نیا ہا سٹل جلد تعمیر کیا جا ئے گا جبکہ کیفے ٹیر یا بھی خو بصو ر ت اور جدید ہو گاجبکہ ٹرا نسپو رٹ کی سہو لت کو بھی بہتر بنا یا جا رہا ہے ۔ ملتا ن پبلک گر لز سکول کی مستقل پر نسپل کی تعینا تی بھی جلدکر دی جا ئے ۔انہو ں نے کہا کہ ملتا ن پبلک سکول کو ایچی سن کا لج کی طر ز پر جدید سہولیات سے مزین ما ڈر ن تعلیمی ادا ر ہ بنا ئیں گے ۔دریں اثناکمشنر آفس میں سالڈویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اجلاس سے خطا ب کرتے ہو ئےکمشنر بلال احمدبٹ نے کہا کہ ملتان شہر کو صاف ستھر ا اور خو بصور ت بنا نے کیلئے تما م وسائل برو ئے کار لا ئے جا رہے ہیں ۔ سا لڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں جدید اصلاحات کر کے اسے مز ید منظم اور فعا ل بنا یا جا رہا ہے ۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ملتا ن نا در چٹھہ ،ایڈ یشنل کمشنر مسعود احمد بخا ری مینجنگ ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور چیف فنا نشل آ فیسر محمد عمر ان نو ر ، منیجر ورکشا پس ر انا نثار،منیجرز آپریشنز عثما ن خورشید ،ا نوار الحق اور منیجر ایڈمن اینڈ ایچ آ ر عامرمقبو ل نے شر کت کی۔