ملتان ( سٹاف رپورٹر )سی پی او ملتان محمد احسن یونس نے کینٹ ڈویژن کے افسران کے ساتھ کرائم میٹنگ کی۔میٹنگ میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت اور مجرمان کو پکڑ نے کی سخت تنبیہ کی گئی ۔انہوں نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون موثر کرنے کے احکامات صادر کئے۔ سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد احسن یونس نے کہا کہ ایس ڈی پی اوز اس بات کو یقینی بنائیں کہ سائلین کا کام ہر صورت میرٹ پر کریں تا کہ عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے۔ جلد ازجلد تمام مقدمات کو میرٹ پر یکسو کریں۔افسران کو ہدایت کی کہ محنت کریں۔ کرپشن کرنے والوں کی میرے ضلع میں کوئی جگہ نہیں۔ آپ میرے بازو ہیں۔ہم نے ٹیم ورک کرنا ہے تاکہ کرائم پر زیادہ سے زیادہ کنٹرول کیا جا سکے۔ اس موقع پر سٹی پولیس آفیسر ملتان نے اچھی کارکردگی پر اے ایس پی نیو ملتان عمر بابر ، ایس ایچ او نیو ملتان لیاقت علی اور محافظ سکواڈ کے جوانوں کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دئیے۔