• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی پنجاب ملتان چیپٹر کے زیر اہتمام کلینکل میٹنگ

ملتان (سٹاف رپورٹر)  پی پی اے (پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ) پنجاب ملتان چیپٹر کے زیر اہتمام  کلینیکل میٹنگ گزشتہ روز  پیڈز  ڈیپارٹمنٹ میں  ہو ئی ،جس میں جنوبی پنجاب بھر کے ماہرین اطفال نے شرکت کی.اس میٹنگ کی میزبانی ہیڈ آف پیڈز میڈیسن ڈیپارٹمنٹ نشتر میڈیکل یونیورسٹی  پروفیسر ڈاکٹر فوزیہ وقار اور ان کے ڈیپارٹمنٹ نے کی .اجلاس میں ڈاکٹر رابعہ بشیر  نے  نئی گائیڈ لائنز کے مطابق ملیریا کی تشخیص، علاج  اور ملیریا سے متعلق نئی تحقیق کی افادیت پر مفصل روشنی ڈالی ، ڈاکٹر روشان حسن اور ڈاکٹر حافظ محمد عامر یوسف نے کیس سٹڈیز پیش کیں ،اجلاس میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈاکٹر نصرت بزدار نے ادا کئے ،اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر سلیمان ملک ، پروفیسر ڈاکٹر عمران اقبال ، ڈاکٹر اعظم خان ، ڈاکٹر عاصم خورشید ، ڈاکٹر نزہت نورین ، ڈاکٹر حافظ عبدالغفار ، ڈاکٹر غلام مصطفی ،  ڈاکٹر محمد عمران ، ڈاکٹر محمد یونس ، ڈاکٹر رانا ذوالفقار ، ڈاکٹر اسماعیل بشیر ، ڈاکٹر رشید رانا ، ڈاکٹر مرید حسین ، ڈاکٹر خواجہ ظہور ، ڈاکٹر ماہر فیصل ، ڈاکٹر ماریہ سلیم ، ڈاکٹر جویریہ رشید ، ڈاکٹر سلمان شیخ ، ڈاکٹر طلعت ، ڈاکٹر ساجد اختر ، ڈاکٹر سلمان ظفر و دیگر درجنوں ڈاکٹرز نے شرکت کی۔
تازہ ترین