• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ،نوجوان کو پھندا دیکر قتل کرنے والے 3 فراد کے خلاف مقدمہ

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) تھانہ اگوکی کے علاقہ بھابھڑاں والہ میں جمعتہ المبار ک کے روزکھیتوں میں کام کرتے ہوئے گلے میں پھندا ڈال کر یاسین کے بھائی18سالہ رمضان عرف کاکا کو قتل کرنے کے الزام میں حبیب اللہ، امان اللہ اور پپو کے خلاف مقد مہ درج کرلیا، تاہم تاحال کوئی گرفتار عمل میں نہیں لائی جاسکی۔ مقتول کے بھائی یاسین نے ایف آئی ار میں الزام لگایا کیہ تینوں ملزمان سے مقتول کا پہلے بھی جھگڑا ہوا تھا اور اسے شک ہے کہ تینوں ملزمان نے ہی اسکے بھائی کوقتل کیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان میں سے کوئی بھی گرفتار نہیں ہوسکا۔
تازہ ترین