تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت سائبر کرائم قانون کا غلط استعمال نہ کرے، دنیا بدل چکی ہے، آزادی اظہار کو قید نہیں کیا جاسکتا۔
ایف آئی اے ہیڈکوارٹر میں زیر حراست کارکن سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میںشاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارے بچے ایف آئی اے سے تعاون کر رہے ہیں، بے جا تنگ نہ کیا جائے۔
ان کا مزید کہناتھاکہ پارٹی کے کچھ کارکنوں کو ایف آئی اے نے پوچھ گچھ کے لیے طلب کررکھا ہے، ہم اپنے کارکنوں اوران کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کارکنوں کو ہمیشہ قانون کی پاسداری کا درس دیا، جمہوریت میں اظہاررائے کی آزادی ہوتی ہے۔