سیالکوٹ (نمائندہ جنگ )زہریلا پان کھانے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ ہیڈ مرالہ کے سیاحتی مقام پر اپنی فیملی کے ساتھ سیر کیلئے انے وا لے نوجوان حمزہ ارشد کی طبعیت زہریلا پان کھانے سے تشویشناک ہوگئی جس کو فوری طور پر گورنمنٹ علامہ اقبال ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ رات 3بجے جاں بحق ہوگیا۔تھانہ اہلکار ہیڈمرالہ نے رابط پر بتایا کہ نوجوان حاجی پورہ کے علاقہ مدینہ سٹریٹ کا رہائشی تھا، تفتیش جاری ہے۔