سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ میں امجد نامی شخص نے مقدمہ سے بچنے کے لئے اپنی ٹانگ میں گولی مار کر خود کو زخمی کرلیا۔ رابطہ پر تھانہ کوٹلی لوہاراں کے علاقہ اہلکار نے بتایا کہ امجد کے خلاف تھانہ ائیرپورٹ میں مقدمہ درج ہے جس کی وجہ سے مدعیوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے4 روز قبل خود ٹانگ میں گولی ماری تھی۔