گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)سول جج گوجرانوالہ فوزیہ سائرہ نے پارکنگ پلازہ کی دکانوں کی 24 مئی کو ہونے والی نیلامی روکنے کی درخواست پر اے ڈی سی فنانس نورش صاح کو آج عدالت میں طلب کرنے کا نوٹس جاری کردیا، عدالت میں ڈسٹرکٹ بار کے سینئر رکن احمد رضا ایڈووکیٹ نے پارکنگ پلازہ کی دکانوں کی نیلامی روکے جانے کیلئے حکم امتناعی جاری کرنے کی درخواست دائر کی جس پر عدالت نے آج اے ڈی سی کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ۔