گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)پارکنگ پلازہ تنازعہ کے باعث خریدار ابہام کا شکار ہیں کہ نیلامی 24 مئی کو ہوسکے گی یا نہیں، اب تک سینکڑوں افراد نیلامی فارم حاصل کرچکے ہیں ، علی الصبح اے ڈی سی فنانس کے عملہ نے خریداروں کو فارم دینے سے انکار کردیا تھا کہ نیلامی عارضی طور پر موخر ہوگئی ہے مگر نورش صبا کی مداخلت کے بعد دوبارہ فارم کا اجراء شروع کردیا گیا امکان ہے کہ آج فیصلہ ہوجائے گا نیلامی موخر ہوگی یا 24 مئی کو دکانیں نیلام کردی جائیں گی،میئر شیخ ثروت اکرام آج ڈی سی عامر جان سے ملاقات کریں گے ۔