• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر میں گرمی کی شدت ،لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھ گیا

گوادر (نامہ نگار) گوادر میں  گرمی کی شدت بڑ ھنے کے ساتھ ساتھ  بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھ گیاجس کے باعث گرمی کے ستائے ہوئے شہر یوں نے بڑ ی تعداد میں سمندر کا رخ کیا گوادر کے مشر قی اور مغربی ساحل پر ہر عمر کے لوگ سمندر میں نہاتے ہوئے نظر آ ئے درایں اثناء شہریوں نے شکا یت کی ہے کہ پانی بحران کے بعد قلت آ ب پر قابوپانے کے لئے اقدامات غیر تسلی بخش ہیں بالخصو ص ان علاقوں میں جہاں ٹینکروں کے ذریعے پانی فراہم کی جاتی ہے کے مکین حصول آب کے لئے پر یشا ن ہیں اس بابت شہریوں نے رابطہ کر کے بتا یا کہ گرمیوں کے موسم میں پانی کا بحران ان کے لےئے دہرے عذاب سے کم نہیں ما ہ صیام کی بھی آمد آ مد ہے اگر پانی کی ترسیل اسی نظام کے تحت کی گئی تو ان کو مشکلات مز ید بڑھ سکتی ہیں شہری حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت پانی اور بجلی بحران کے حوالے سے ٹھوس حکمت عملی اپنائے اور اعلیٰ حکام اس کا فوری نوٹس لیں۔
تازہ ترین