اسلام آباد (حنیف خالد) ایف بی آر کے بنیادی سکیل نمبر20آئی آر سروس کے عہدیدار کمشنر آئی آر (ودہولڈنگ ٹیکس) ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد کو چیف کمشنر آئی آر ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد کا اضافی چارج دے دیا ہے ۔ بنیادی سکیل نمبر19کے اظہر ارم میمن نے ایڈیشنل کمشنر آئی آر لارج ٹیکس پیئرز یونٹ نمبرIIکراچی نے ایڈیشنل ڈائریکٹر انٹرنل آڈٹ آئی آر کراچی کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ ذوالفقار علی شاہ آپریزر ایم سی سی پورٹ بن قاسم کراچی کی معطلی کی معیاد9اگست2017تک بڑھا دی گئی ہے سلیم آصف رضا بنیادی سکیل نمبر21نے چیف کمشنر آرٹی آر ملتان کا اضافی چارج سنبھال لیا ہے۔